11 دسمبر 2013 - 20:30
کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مرکز سری نگر میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مرکز سری نگر میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مسلح حملہ آور ، فوج کی گشتی گاڑی پر حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس واقع کے بعد مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لئے قریبی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ یادرہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح عناصر سیکورٹی فورسز پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ ہندوستان کا یہ دعوی ہے کہ یہ درانداز پاکستان کی سرحد عبور کرکے آتے ہیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ نئی دہلی کے اس قسم کے دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲